کراچی: غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کا طیارہ لبنان میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر کراچی کے لیے روانہ ہو گیا جو آج رات 3 بجے کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ گرے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی،ایف آئی اے، اے ایس ایف اور دیگر متعلقہ اداروں نے ایئرپورٹ پر خصوصی انتظامات مکمل کرلیے ہیں، ایئر 320 ساختہ طیارہ رات 2 بجے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا لیکن ایک گھنٹے کی تاخیر سے طیارہ رات 3 بجے کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ گرے گا۔
ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ پر ہم وطنوں کو گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی اور صوبائی وزیر جام اکرام اللہ ویلکم کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن نے خصوصی پرواز کو اجازت دی تھی اور 70 سے زائد پاکستانیوں کو لے کر آج رات طیارہ کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کرے گا۔