لاہور: 8 سالہ بچی سے ذیادتی کی کوشش کا مرتکب ملزم گرفتار

لاہور: 8 سالہ بچی سے ذیادتی کی کوشش کا مرتکب ملزم گرفتار


لاہور میں شادمان پولیس نے 8 سالہ بچی سے ذیادتی کی کوشش کا مرتکب ملزم گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق بچی کائنات شادمان مارکیٹ میں واقع اپنے فلیٹ سے دوسری منزل پر دادی کے فلیٹ میں جا رہی تھی۔ملزم نے بلڈنگ کی سیڑھیوں پر بچی کو ورغلا کر ذیادتی کی کوشش کی۔

بچی کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہوا جس کے بعد ہیومن انٹیلی جنس سے تلاش کرکے اس کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم اعجاز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔





Source link