لاہور: 8 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

لاہور: 8 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار



لاہور:

پولیس نےآٹھ سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ 

سپرنٹنڈنٹ پولیس کینٹ کے مطابق 15 پر ایک خاتون کی کال موصول ہوئی تھی کہ ایک نوجوان نے اس کی کمسن بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی ہے، جس پر پولیس کو فوری  کارروائی کی ہدایت کی گئی۔ 

باٹا پور پولیس نے فوری کرتے ہوئے بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم شاہ ذیب عرف جیری کو گرفتار کرلیا۔ 

ایس پی کینٹ ایس شفیق کے مطابق بچی گھر سے سودا لینے اسٹور پر گئی تھی کہ ملزم شاہ ذیب نے بچی کو ورغلا پھسلا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی، متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں نامزد ملزم شاہ ذیب عرف جیری کے خلاف فوری مقدمہ درج  کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

ایس پی کینٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے پر ایس ایچ او باٹا پور عبدالواحد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ 





Source link