لاہور پولیس کو چیکنگ کے دوران اخلاقیات کا دامن نہ چھوڑنے کی ہدایت

لاہور پولیس کو چیکنگ کے دوران اخلاقیات کا دامن نہ چھوڑنے کی ہدایت



لاہور:

پنجاب پولیس نے ناکوں پر تعینات افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ چیکنگ کے دوران اخلاقیات کا دامن ہرگز ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی زیرنگرانی ڈویژن بھر میں مختلف مقامات پر اسپیشل ناکوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 

ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے ناکوں کا سرپرائز دورہ کیا اور ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو چیکنگ کے حوالے سے الرٹ و ضابطہ اخلاق بتائے۔

انہوں نے بتایا کہ اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے سپیشل ناکہ جات کا انعقاد کیا گیا ہے، انہوں نے ڈولفن اور ابابیل اسکواڈ کو بھی چیک الرٹ اور بریف کیا۔

ایس پی نے ناکہ جات پر مامور جوانوں کو بریفنگ دی اور حوصلہ افزائی کی جبکہ اس دوران ڈویژن میں تمام سپیشل ناکہ بندیوں پر متعلقہ سرکل افسر، اور ایس ایچ اوز بھی موجود تھے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ گاڑیوں اور مشکوک موٹر-سائیکلوں کو اچھی طرح چیکنگ کے بعد جانے کی اجازت دی جائے اور دوران چیکنگ اخلاقیات سے پیش آیا جائے۔ ایس پی نے کہا کہ لاوارث سامان اور مشکوک افراد کی نقل و حرکت کے بارے فوری اطلاع سینئر کو دیں جبکہ دوران چیکنگ اخلاقیات کا دامن ہرگز ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام تر حفاظتی اقدامات کو اپناتے ہوئے فرائض منصبی سر انجام دیں۔ ایس پی نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت موجود ہیں۔





Source link