لاہور: عید کی شاپنگ کیلیے بازار آئی خاتون کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار

لاہور: عید کی شاپنگ کیلیے بازار آئی خاتون کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار



لاہور:

 

نیو انارکلی بازار میں عید کی شاپنگ کے لیے آئی خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق خاتون بازار میں شاپنگ کر رہی تھی جب ملزم فیصل یعقوب نے اسے تنگ کرنا اور چھیڑ چھاڑ کرنا شروع کر دی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی نیو انارکلی پولیس نے بروقت ریسپانس دیتے ہوئے ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ایس پی سٹی کیپٹن (ر) قاضی علی رضا نے پولیس کی فوری کارروائی کو سراہتے ہوئے ایس ایچ او نیو انارکلی انسپکٹر اختر اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ عید کی شاپنگ کے لیے آئی خواتین کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی گئی ہے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عوامی مقامات پر خواتین کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا تاکہ خواتین بلا خوف و خطر اپنی خریداری کر سکیں۔





Source link