title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu لاہور؛ 5 اکتوبر ہنگاموں میں گرفتار پی ٹی آئی کے 17 کارکن مقدمے سے ڈسچارج – 092 News

لاہور؛ 5 اکتوبر ہنگاموں میں گرفتار پی ٹی آئی کے 17 کارکن مقدمے سے ڈسچارج

لاہور؛ 5 اکتوبر ہنگاموں میں گرفتار پی ٹی آئی کے 17 کارکن مقدمے سے ڈسچارج


 لاہور: عدالت نے 5 اکتوبر ہنگاموں میں گرفتار پی ٹی آئی کے 17 کارکنوں کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں 5 اکتوبر کو لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران گرفتار 27 افراد کو جسمانی ریمانڈ کے لیے پیش کیا گیا، جس میں عدالت نے تھانہ مستی گیٹ پولیس میں درج مقدمے سے تحریک انصاف کے 17 کارکنوں کو ڈسچارج کردیا۔

دورانِ سماعت پولیس کی جانب سے ڈنڈے برآمد کرنے اور تفتیش کے لیے 10 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، جس پر عدالت نے مسرت جمشید چیمہ، رائے محمد علی سمیت دیگر 17 ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کرتے ہوئے حکم دیا کہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کے ساتھ کوئی ایم ایل سی موجود نہیں۔

عدالت نے تحریری حکم میں کہا کہ تفتیشی افسر ابھی تک سی سی ٹی سی فوٹیج حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ پولیس کی جانب سے لگائے گئے الزام بظاہر درست نہیں۔ جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کی جاتی ہے اور تمام گرفتار افراد کو مقدمے سے ڈسچارج کیا جاتا ہے۔ گرفتار افراد کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو فوری رہا کر دیا جائے۔





Source link