لاہور:
گجر پورہ میں کٹنگ کا کام سکھانے والا استاد ہی بچے سے بدفعلی کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا۔
ایس ایچ او گجر پورہ زکاء کے مطابق معصوم بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم عمران رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔
گجر پورہ پولیس کو بچے کے والد فیصل ندیم کی طرف سے درخواست موصول ہوئی، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم فیصل کو گرفتار کیا۔
ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کا کہنا تھا کہ معاشرے میں بچوں اور خواتین کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔