title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu لاہور؛ شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے اور حراست سے فرار ہونے پر اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج – 092 News

لاہور؛ شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے اور حراست سے فرار ہونے پر اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج

لاہور؛ شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے اور حراست سے فرار ہونے پر اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج


لاہور کے علاقے تھانہ کاہنہ میں شہری کی غیر قانونی حراست میں رکھنے اور پھر حراست سے فرار ہونے پر پولیس کے  اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مقدمہ کاہنہ پولیس کے اے ایس آئی شہزاد کے خلاف درج کیا گیا ہے جس نے غیر قانونی طور پر عابد نامی شہری کو حراست میں رکھا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم اہلکار شہزاد نے چوری کے مقدمہ میں عابد نامی شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھا اور شہری عابد بعد ازاں اے ایس آئی کی غفلت کے باعث فرار ہوگیا تھا۔

غیر قانونی حراست میں رکھنے اور حراست سے فرار ہونے پر اے ایس آئی شہزاد کے خلاف مقدمہ انچارج انویسٹی گیشن کاہنہ منیر احمد کے بیان پر درج کر لیا گیا ہے۔





Source link