لاہور، بیوی کو چھری مار کر زخمی کرنے والا ملزم ایک گھنٹے میں گرفتار

لاہور، بیوی کو چھری مار کر زخمی کرنے والا ملزم ایک گھنٹے میں گرفتار



لاہور:

پولیس نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے اپنی بیوی کو چھری مار کر زخمی کرنے والے شخص کو ایک گھنٹے میں گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ مصری شاہ کی حدود میں شوہر نے بیوی پر چھری سے حملہ کیا تھا، پولیس نے ملزم جمال شاہ کو صرف ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا۔

چھری کے وار سے زخمی ہونے والی 42 سالہ نگینہ کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق کاچھوپورہ کی رہائشی نگینہ پر شوہر جمال شاہ نے بدکرداری کا الزام لگایا، لڑائی بڑھنے پر شوہر نے چھری کے وار سے بیوی کو شدید زخمی کردیا۔

مزید پڑھیں: لاہور: گھریلو ناچاقی پر فائرنگ سے بیوی، سالا اور 6 سالہ بچہ زخمی، ملزم گرفتار

زخمی نگینہ کے گلے اور پیٹ پر زخم آئے، پولیس نے اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ملزم کو گرفتار کر لیا اور زخمی کو میواسپتال منتقل کیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ ملزم سے آلہ مضروبی چھری برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم کے خلاف مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق خواتین پر تشدد ہماری ریڈ لائن ہے، خواتین کے خلاف جرائم کے ملزم  ہر صورت جلد از جلد گرفتار کیے جاتے ہیں۔





Source link