title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu قدیم رومی جرنیل سیزر کا پرفیوم 2000 سال بعد دوبارہ تیار – 092 News

قدیم رومی جرنیل سیزر کا پرفیوم 2000 سال بعد دوبارہ تیار

قدیم رومی جرنیل سیزر کا پرفیوم 2000 سال بعد دوبارہ تیار


سائنس دانوں نے قدیم رومی جرنل جولیس سیزر کی موت واقع ہونے کے 2000 سے برس سے زائد عرصے کے بعد ان کا پرفیوم دوبارہ بنا لیا۔

46 قبلِ مسیح سے 44 قبلِ مسیح تک حکومت کرنے والے رومی آمر کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ’ٹیلیئم‘ نام کی ایک مخصوص خوشبو لگاتے تھے جو پولوں، پھلوں، روغن اور یہاں تک کہ گلیڈی ایٹر کے پسینے کو ملا کر بنائی جاتی تھی۔

سائنس دانوں نے اس کو بنانے سے قبل سیزر کے زیر استعمال خوشبو کے متعلق تاریخی معلومات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

قدیم رومی جرنیل سیزر کا پرفیوم 2000 سال بعد دوبارہ تیار

مقبرے کی کھدائی کے دوران ملنے والا ایک کوارٹز کی شیشی (تصویر: جامعہ قرطبہ)

محققین کی ٹیم اس نتیجے پر پہنچی کے یہ پرفیوم پودینہ، گلاب، لیمو،برگاموٹ، لیونڈر، چمیلی، کنول کے پھول، وائلٹ، عود، دیودار کی لکڑی اور امبر کے پھول ملا کر بنایا جاتا تھا۔

اس مرکب میں گلیڈی ایٹرز کے پسینے کو بطور حتمی جزو ملایا جاتا تھا۔

سینٹ کلچر اینڈ ٹورازم ایسوسی ایشن (ایس سی ٹی اے) سے تعلق رکھنے والی محققین کی ٹیم نے پیچولی (پھول دار پودے کی ایک قسم جو صحت کے لیے حساس افراد میں کافی مقبول ہے) کا استعمال کرتے ہوئے بنایا۔





Source link