title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu فیورینٹینا کے مڈفیلڈر ایڈورڈ بووسیری میچ کے دوران بے ہوش، میچ منسوخ – 092 News

فیورینٹینا کے مڈفیلڈر ایڈورڈ بووسیری میچ کے دوران بے ہوش، میچ منسوخ

فیورینٹینا کے مڈفیلڈر ایڈورڈ بووسیری میچ کے دوران بے ہوش، میچ منسوخ



FLORENCE:

اٹلی کی سیری اے لیگ میں انٹرمیلان کے خلاف میچ کے دوران فیورینٹینا کے مڈفیلڈر ایڈورڈ بووسیری کی حالت اچانک بگڑ گئی اور وہ میدان میں بے ہوش ہو گئے۔

22 سالہ ایڈورڈ نے میچ کے 16 ویں منٹ میں جوتے کے تسمے باندھتے ہوئے اچانک بے ہوش ہو گئے اور زمین پر گر گئے۔

میدان میں موجود ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے فوراً طبی امداد کے لیے اشارہ کیا، اور ایڈورڈ کو فوری طور پر بنیادی طبی امداد فراہم کی گئی۔

انہیں اسٹریچر پر ڈال کر میدان سے باہر ایمبولینس کے ذریعے فلورنس کے کریجی یونیورسٹی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

اس حادثے کے باعث فیورینٹینا اور انٹرمیلان کے درمیان میچ کو منسوخ کر دیا گیا اور کھلاڑی افسردہ چہروں کے ساتھ میدان سے واپس چلے گئے۔

فی الحال، ایڈورڈ کی حالت کے بارے میں مزید معلومات کا انتظار کیا جا رہا ہے، اور ان کے مداحوں نے ان کی صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔





Source link