title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سعودی عرب پہنچ گئے – 092 News

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سعودی عرب پہنچ گئے

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سعودی عرب پہنچ گئے



RIYADH:

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے سعودی عرب پہنچنے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

دارالحکومت ریاض کے قصر یمامہ پہنچنے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا جہاں نیشنل گارڈ کے اہلکاروں نے انہیں سلامی پیش کی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی اور عالمی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسکے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، ثقافتی، ماحولیاتی پہلوؤں پر بھی گفتگو کی گئی فرانسیسی صدر ریاض میٹرو لائن کا بھی دورہ کریں گے۔           





Source link