title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu غیر ملکی سرمایہ کاروں کی یقین دہانیاں اور وفود کی آمد مسلسل جاری ہے، وفاقی وزیر تجارت – 092 News

غیر ملکی سرمایہ کاروں کی یقین دہانیاں اور وفود کی آمد مسلسل جاری ہے، وفاقی وزیر تجارت

غیر ملکی سرمایہ کاروں کی یقین دہانیاں اور وفود کی آمد مسلسل جاری ہے، وفاقی وزیر تجارت


جام کمال نے کہا کہ معیشت درست سمت گامزن ہے—فوٹو: فائل

جام کمال نے کہا کہ معیشت درست سمت گامزن ہے—فوٹو: فائل

  اسلام آباد: وفاقی وزیرتجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت مثبت سمت گامزن ہے اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی یقین دہانیاں اور وفود کی پاکستان آمد مسلسل جاری ہے۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت  میں احتجاج کی شدید مذمت کی اور کہا کہ جو ہو رہا وہ  ملک کے لیے بہت نقصان دہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت مثبت سمت گامزن ہے، شرح سود میں کمی اور مہنگائی میں نمایاں کمی ہو رہی  ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ میں استحکام، اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی بہتر، برآمدات میں پچھلے سال کی نسبت بہتری ہوئی ہے، آذربائیجان کے صدر اور ملائیشیا کے وزیراعظم کا دورہ، سعودی بزنس سمٹ اور شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس ملک کے لیے خوش آئند ہے۔

جام کمال خان نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی یقین دہانیاں اور وفود کا پاکستان آنا مسلسل جاری  ہے۔

وفاقی وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ نجکاری، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اصلاحات، چھوٹے کاروباروں کی بہتری اور ایگزیم بینک کا قیام سمیت یہ سب معیشت کی مضبوطی کی طرف  گامزن  ہونے  کی علامات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی نمائشوں میں تاریخی غیر ملکی شرکت حکومت کی کارکردگی اور اس  پر اعتماد کا ثبوت ہے، توانائی کے مسائل بھی جلد حل کیے جائیں گے لیکن پی ٹی آئی جس روش پر چل رہی وہ انتہائی غلط ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔





Source link