title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملوں میں 29 افراد شہید – 092 News

غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملوں میں 29 افراد شہید

غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملوں میں 29 افراد شہید


غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز شمالی شہر بیت لاہیہ کے ایک بڑے اسپتال کے ارد گرد اسرائیلی حملوں میں غزہ کے 29 افراد شہید ہو گئے۔

ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق ایجنسی اور اسپتال کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ شمالی غزہ میں اب تک کام کرنے والا واحد صحت مرکز کمال عدوان اسپتال جمعہ کے روز صبح کے وقت کئی حملوں کی زد میں آیا۔

اسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ نے کہا کہ اسپتال کے شمالی اور مغربی اطراف میں فضائی حملوں کا ایک سلسلہ تھا جس میں شدید اور براہ راست فائر بھی ہوا انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں عملے کے بھی 4 افراد شہید ہوئے ہیں۔

سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود باسل نے کہا کہ جمعہ کی صبح سے کمال عدوان اسپتال کے ارد گرد مسلسل اسرائیلی گولہ باری کے نتیجے میں کم از کم 29 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ابھی تک حملوں پر تبصرہ کرنے کے لیے اے ایف پی کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا جبکہ باسل نے اے ایف پی کو بتایا کہ اسرائیلی فوج اسپتال میں داخل ہوئی، مریضوں کو باہر نکالا اور متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔





Source link