عید پر خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں ریکارڈ توڑ سیاحوں کی آمد

عید پر خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں ریکارڈ توڑ سیاحوں کی آمد



سوات:

خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر عید کے تین روز میں ریکارڈ توڑ سیاح سیر و تفریح کیلیے پہنچے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر مقامی سیاحوں کا رش دیکھنے میں آیا۔

پاکستان کے مختلف علاقوں سے سیاح چھٹیوں پر سیر و تفریح اور آب و ہوا تبدیل کرنے کے غرض سے ٹھنڈے مقامات پر پہنچے۔

خیبرپختونخوا کی سیاحتی اتھارٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 3 روز میں 95 ہزار سیاحوں نے کے پی کے سیاحتی مقام کا رخ کیا۔

اتھارٹی کے مطابق 42 ہزار 111 سیاح ناران جبکہ 28 ہزار گلیات آئے۔ اس کے علاوہ سوات اور دیگر علاقوں میں تقریباً 25 ہزار سیاح پہنچے اور موسم و قدرتی نظاروں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

عید الفطر پر بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد کے پیش نظر سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات بھرپور انداز سے کیے گئے تھے جبکہ ٹوررازم پولیس بھی متحرک تھی جبکہ حکام بھی علاقوں کا دورہ کرتے رہے۔
 





Source link