عوام ایکسپریس اور رحمان باباایکسپریس کے نئے اسٹاپس کا افتتاح

عوام ایکسپریس اور رحمان باباایکسپریس کے نئے اسٹاپس کا افتتاح



JEHLUM:

وزیرمملکت بلال اظہر کیانی نے سوہاوہ اور جہلم ریلوے اسٹیشن پر عوام ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس کے نئے اسٹاپس کا افتتاح کیا اور متعلقہ حکام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزارت ریلوے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر مملکت ریلوے بلال اظہر کیانی نے سوہاوہ اور جہلم ریلوے اسٹیشن پر عوام ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس کے اسٹاپس کا افتتاح کر دیا۔

پشاور سے کراچی کے روٹ پر چلنے والی عوام ایکسپریس آتے اور جاتے ہوئے اب سوہاوہ اسٹیشن پر رکے گی، کراچی سے پشاور آتے اور جاتے ہوئے رحمان بابا ایکسپریس جہلم ریلوے اسٹیشن پر رکے گی۔

وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے سوہاوہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 17 سال بعد سوہاوہ اسٹیشن پر کسی ٹرین کا اسٹاپ قائم ہوا، سوہاوہ اور جہلم اسٹیشن پہنچنے پر عوام نے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کا بھرپور خیر مقدم کیا۔

انہوں نے کہا کہ سوہاوہ، جہلم اور دیگر مضافاتی شہروں کے اسٹیشنز  پر سہولیات مہیا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

بلال اظہر کیانی نے راولپنڈی کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے کو ہدایت کی کہ نئے اسٹاپس پر شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں۔





Source link