LONDON,:
مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 20 سے زائد برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے برطانوی حکومت سے عمران خان کی رہائی کے لیے پاکستانی حکومت سے بات کرنے کا مطالبہ کردیا۔
لیورپول ریور سائیڈ کے رکن پارلیمنٹ کم جانسن نے عمران خان کے مشیر برائے بین الاقوامی امور زلفی بخاری کی درخواست پر برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی کو خط میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل سے رہائی اور حکومت پاکستان سے بات چیت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس خط پر تمام جماعتوں کے ہاؤس آف کامنز اور ہاؤس آف لارڈز کے ارکان کے دستخط موجود ہیں۔ ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے کہا گیا کہ برطانوی حکومت کا یہ فرض بنتا ہے وہ حکومت پاکستان سے بات کرے اور عمران خان کی رہائی کے لیے کوشش کرے۔