اسلام آباد:
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست عدالت نے سماعت کے لیے مقرر کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بینچ 8 مئی کو سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کرے گا ۔ ڈویژن بینچ میں قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف شامل ہیں۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔ عدالت نے درخواستوں کو آفس اعتراضات کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔