برج حمل
سیارہ مریخ ، 21 مارچ تا 20 اپریل
آپ کے ذہن سے کچھ بوجھ کم ہوگیا ہوگا۔ کچھ امور جن کے بارے میں آپ الجھاؤ کا شکار تھے وہ کم ہوگئے ہوںگے، کیوںکہ اس ہفتے عطارد رجعت سے مستقیم ہوچکا ہے۔ اولاد کی اعلٰی تعلیم اور بیرون ملک سفر توجہ کا محور ہوسکتے ہیں۔ ازدواجی تعلق میں کیتو کی موجودگی مسلسل تناؤ کو ظاہر کرتی ہے۔ 19 اور20 دسمبر اس حوالے سے اہم دن ہوسکتے ہیں۔
برج ثور
سیارہ زہرہ ، 21اپریل تا 20 مئی
کیریئر اور گھر سے متعلق کوئی الجھن ہوسکتی ہے۔ اپنے معدے اور سینے کے امراض کو سر نہ اٹھانے دیں۔ کرائے یا اعزازی رہائش کے حوالے سے کوئی الجھن سلجھ سکتی ہے۔ حکومت سے فائدہ ہوسکتا ہے۔ پرانا رکا ہو وراثتی یا انشورنس کا کام ہوسکتا ہے۔ 18اور 19 ان ایام میں مالی فائدہ ہونے کی قوی امید ہے۔
برج جوزا
سیارہ عطارد ، 21مئی تا 21 جون
بگڑے ہوئے مراسم میں کچھ بڑوں اور کچھ چھوٹوں کی مداخلت سے بگاڑ میں سدھار آسکتا ہے۔ آپ کی شکایات اپنی جگہ درست ہونے کے باوجود کچھ بہتری کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔ سفر ہوسکتا ہے۔ کوئی دیرینہ دوست اچانک مل سکتا ہے۔ تیزی رفتاری سے گریز کریں۔ ہوسکتا ہے کہ کسی کی بات آپ کے مزاج پر گراں گزرے۔
برج سرطان
سیارہ قمر ، 22جون تا 23 جولائی
مالی الجھن سے درپیش ہونا پڑسکتا ہے۔ اگرچہ 18 دسمبر ایسا دن ہے کہ مالی فائدہ ہو لیکن اخراجات کی رفتار آمدن سے زیادہ ہے۔ اسی روز مزاج میں برہمی کے گہرے بادل گرج سکتے ہیں۔ سفر اس ہفتے ہوسکتا ہے لیکن دورانِ سفر کوئی الجھن پیش آسکتی ہے یا ممکن ہے سفر بے نتیجہ ہو، ذہنی طور پر تیار رہیں۔
برج اسد
سیارہ شمس ، 24جولائی تا 23 اگست
ازدواجی مراسم میں خرابی موجود ہے۔ پرانا تعلق تکلیف کا سبب بن سکتا ہے۔ نیا رشتہ جوڑنے میں جلدبازی سے کام نہ لیں، ابھی کچھ صبر کریں۔ نیند ابھی متاثر ہونی ہے۔ بیرون ملک سفر کے لیے کوششوں سے فی الحال زیادہ امید نہ رکھیں۔ کچھ مسائل پیدا ہونے والے ہیں۔ اپنی تیز مزاج کو مدھم کریں، یہی بہتر حل ہے۔
برج سنبلہ
سیارہ عطارد ، 24 اگست تا 23 ستمبر
نیند متاثر ہوسکتی ہے۔ ازدواجی اور محبت کے تعلقات میں استقامت کے باوجود کسی معاملے میں اختلاف اور ذہنی الجھاؤ ہوسکتا ہے۔ البتہ جو پہلے دباؤ اور الجھنیں تھیں ان میں کمی واقع ہوچکی ہوگی۔ کیتو کی دوسرے گھر میں موجودگی مالی نقصان یا اخراجات کے بہاؤ کو زیادہ کرسکتی ہے۔
برج میزان
سیارہ زہرہ ، 24 ستمبر تا 23اکتوبر
اولاد اور محبوب دونوں کے اندر آپ کے لیے وہ جذبات نہیں ہیں جن کی آپ کو توقع ہے، ہاں آپ کے شادی اور ازدواجی امور میں گرم جوشی اور بہتری کے ستارے ضرور چمک رہے ہیں۔ اپنی صحت کا خیال رکھیں اور اگر کسی لمبے پرانے مرض کا شکار ہیں تو اس وقت بہتر علاج کا دست یاب ہونا ممکن ہے، اسے جاری رکھیں۔ کاروبار میں جو مسائل تھے ان میں کمی محسوس ہوگی۔
برج عقرب
سیارہ پلوٹو ، 24 اکتوبر تا 22 نومبر
مشتری الٹا ہے اور آٹھویں گھر میں ہے۔ وراثتی امور میں عدالتی مراحل اور کیس سے دوچار ہونا پڑسکتا ہے، لیکن حالات آپ کے حق میں نظر آتے ہیں۔ دو افراد جن میں ایک باوردی ادارے سے وابستہ ہے اور ایک مذہبی شخصیت، ان کا تعاون حاصل ہوگا۔ بیرون ملک سفر کے لیے پیش رفت ہونے کے آثار موجود ہیں، کوشش جاری رکھیں۔
برج قوس
سیارہ مشتری ، 23 نومبر تا 22 دسمبر
16 اور 17 تاریخیں ہوسکتا ہے مکان یا پلاٹ کے حوالے سے آپ کو کسی سنجیدہ قدم کے لیے جذباتی کریں۔ مکان کے لیے آپ کی کوشش نتیجہ خیز ہونے والی ہے۔ اگر کہیں رقم پھنسی ہوئی ہے تو مل سکتی ہے۔ اس حوالے سے 17اور19 دسمبر کے ایام مثبت ہوسکتے ہیں۔ کام کے حوالے سے تھوڑا سا دباؤ محسوس ہوسکتا ہے۔ اسی ہفتے کسی محبوب شخص سے رابطہ یا ملاقات ہوسکتی ہے۔
برج جدی
سیارہ زحل ، 23 دسمبر تا 20 جنوری
زہرہ آپ کی جیب میں ہے، یعنی مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔ ہفتے کی ابتدا میں شریکِ حیات کے ساتھ نرمی اور پھر 18اور19 کو برہمی ہوسکتی ہے۔ اس ہفتے ہوسکتا ہے۔ آپ کو کئی بار جذباتی اتار چڑھاؤ سے گزرنا پڑے گا، محتاط رہیں۔ وراثتی جھگڑا ختم ہونے میں وقت لے گا، اس بارے میں شریکِ تجارت اور زندگی کے ساتھی کا لب ولہجہ بھی آپ کو درہم برہم کرسکتا ہے۔
برج دلو
سیارہ یورنیس ، 21 جنوری تا 19 فروری
بیرون ملک سفر، اعلٰی تعلیم اور مذہبی امور آپ کی توجہ کا مرکز ہوسکتے ہیں۔ کوئی پرانا دوست بلکہ دو دوست آپ کے معاون ہوسکتے ہیں۔ کوئی پرانا خاندانی وراثتی مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔ اس سلسلے میں کسی حکومتی اہل کار کا کردار بھی ہوسکتا ہے۔ 18اور19 کو جذبات پر قابو رکھیں کسی سے خواہ مخواہ توتو میں میں ہوسکتی ہے۔
برج حوت
سیارہ نیپچون ، 20 فروری تا 20 مارچ
آپ کے طالع میں زحل و نیپچون دونوں آپ کو حد سے زیادہ سنجیدہ بناسکتے ہیں۔ آپ کے کسی قریبی عزیز بھائی بہن کو بیرون ملک جانا پڑسکتا ہے اور وہاں صحت اور کام کے حوالے سے کچھ الجھن ہوسکتی ہے۔ اپنے کام کی جگہ پر برقی آلات اور سخت مزاج افراد سے محتاط رہیں۔ شریکِ حیات کا کردار آپ کے کیریئر اور عملی زندگی میں مثبت اور اہم ہوسکتا ہے۔