ماسکو:
روسی فیڈریشن کے اپنے دورے کے آغاز میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے منگل کو ماسکو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔ حالیہ بھارتی جارحیت پر پاکستانی موقف سے آگاہ کیا۔
طارق فاطمی نے وزیر اعظم کا نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور پاکستان کی قیادت کے روس کے ساتھ توانائی، رابطے اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انھوں نے جنوبی ایشیا میں حالیہ پیش رفت کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ فراہم کی۔ انھوں نے کہا بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کو نام نہاد “معطل” قرار دے کر اس میں خلل ڈالنے کی دھمکی کے سنگین نتائج ہوں گے۔
مزید پڑھیں: روسی وزیر خارجہ کا مشرق وسطی میں بڑی جنگ کا خدشہ
روسی وزیر خارجہ لاوروف نے نئی اسٹیل ملز جیسے اہم باہمی تعاون کے منصوبوں کے قیام اور اہم رابطے کے اقدامات پر زور دیا۔
لاروف نے پاک بھارت تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے روس کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ طارق فاطمی نے وزیر اعظم شہباز شریف کا ایک خط صدر ولادیمیر پیوٹن کو پہنچایا۔