صدر مملکت آصف علی زرداری آج کوئٹہ پہنچیں گے

صدر مملکت آصف علی زرداری آج کوئٹہ پہنچیں گے



اسلام آباد:

صدر مملکت آصف علی زرداری آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔

اس دورے کے دوران صدر زرداری گورنر بلوچستان اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت کو صوبے میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

دورے کے دوران، صدر زرداری پیپلز پارٹی کے وزراء، اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں صوبائی ترقی، سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔





Source link