صائم کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی؛ انتظار مزید طویل ہوگیا

صائم کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی؛ انتظار مزید طویل ہوگیا


آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے قبل دورہ جنوبی افریقا میں انجری کا شکار ہونیوالے اوپنر صائم ایوب کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا انتظار مزید طویل ہوگیا۔


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے نوجوان بیٹر صائم ایوب کی فٹنس کے حوالے سے اہم اپڈیٹ فراہم کی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ اوپنر ٹخنے کے فریکچر سے صحت یابی کی جانب تیزی سے گامزن ہیں اور انگلینڈ میں اپنا ری ہیب جاری رکھیں گے۔

کرکٹر کے تفصیلی ایم آر آئی اسکین، ایکس ریز اور طبی معائنے کے بعد انجری کی تاریخ (3 جنوری کے روز سے 10 ہفتوں تک) کھیل کی تمام سرگرمیوں سے باہر ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: صائم کا مستقبل کیا! ڈاکٹرز نے سرجری سے انکار کردیا، مگر کیوں؟

ڈاکٹرز کی جانب سے ایم آر آئی اسکین، ایکس ریز اور میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد 10 ہفتوں کا آرام دیا ہے۔

اسی طرح صائم ایوب کی نیوزی لینڈ کے دورے کیلئے دستیابی کا انحصار تمام فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد زیر غور لایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کو صائم ایوب کی کمی محسوس ہونے لگی

پاکستان کو دورہ نیوزی لینڈ کے دوران 5 ٹی20 اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے 16 مارچ سے 5 اپریل تک دورہ کرنا ہے۔

بعدازاں قومی ٹیم کے کرکٹر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں شرکت کیلئے وطن واپس روانہ ہوں گے۔





Source link