لاہور:
بھارت میں جیسے حیدرآباد دکن لذیذ اچار کا گڑھ ہے، پاکستان میں یہی مقام شکارپور کو حاصل ہے جہاں کے بنے ذائقے دار اچار پاکستانی گھرانوں میں عام مستعمل ہیں.
تحقیق سے افشا ہوا ہے کہ کھانوں کا لطف دوبالا کرنے والے شکارپوری اچار گھریلو خواتین کی ایجاد ہیں، انھوں نے ستر، اسّی سال پہلے دیسی پھلوں، خالص مسالا جات اور تیل سے اچار بنانا شروع کیا.
قیام پاکستان کے کچھ عرصے بعد ایک خاتون کے شوہر دکان بنا کر گھر کا بنا اچار فروخت کرنے لگے جسے بہت مقبولیت ملی.
ان کی دیکھا دیکھی مذید دکانیں کھل گئیں، آج پورے ضلع میں اچار بنانے کی کئی چھوٹی بڑی فیکٹریاں قائم ہیں جن کی رنگ برنگ مصنوعات پاکستان ہی نہیں بیرون ممالک بھی مقبول ہیں۔