title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu شدید دُھند کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند – 092 News

شدید دُھند کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند

شدید دُھند کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند



لاہور:

موٹر وے پولیس نے شدید دُھند اور حد نگاہ صفر ہونے کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم 4 عبد الحکیم سے ملتان تک اور ایم 5 ملتان سے روہڑی تک دھند کے باعث بند کر دی گئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، کیونکہ دُھند میں لین کی خلاف ورزی سے حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ترجمان نے روڈ یوزرز سے اپیل کی ہے کہ وہ دُھند کے دوران لین ڈسپلن کو برقرار رکھیں اور زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کریں۔ انہوں نے کہا کہ صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔

موٹروے پولیس کے ترجمان نے مزید کہا کہ ڈرائیور حضرات اپنی گاڑیوں میں آگے اور پیچھے دھند والی فوگ لائٹس کا استعمال کریں تاکہ دیگر گاڑیوں کو بہتر طور پر دیکھا جا سکے۔

موٹر وے پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا مزید کہنا تھا کہ شہری مزید معلومات یا مدد کے لیے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر سکتے ہیں۔





Source link