title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu شامی باغیوں کا شام کے مزید علاقوں پر قبضہ، صدر بشارالاسد کا اقتدار خطرے سے دوچار – 092 News

شامی باغیوں کا شام کے مزید علاقوں پر قبضہ، صدر بشارالاسد کا اقتدار خطرے سے دوچار

شامی باغیوں کا شام کے مزید علاقوں پر قبضہ، صدر بشارالاسد کا اقتدار خطرے سے دوچار


شام میں صدر بشارالاسد کا اقتدار خطرے سے دوچار ہے شام کے باغیوں نے جنوب مغربی شہر درعا پر بھی قبضہ کر لیا۔

شامی باغیوں کے رہنماؤں نے خبر ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ جنوب مغربی شہر درعا پر قبضہ ہونے کے بعد شامی فوج شہر چھوڑ کر دمشق کی طرف روانہ ہوگئے جبکہ شہر میں تعینات شامی سینئر سیکیورٹی حکام اور فوجی افسروں کو محفوظ راستہ دے دیا گیا ہے۔

انسانی حقوق کے ایک گروپ کے مطابق شامی باغی حلب اور حما شہروں پر قبضے کے بعد اب حمص کی طرف پیش قدمی کر رہے ہیں باغیوں نے درعا صوبے کے نوے فیصد علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔

باغی گروپ کے رہنما نے کہا کہ شامی فوجی بغاوت کر لیں ورنہ اپنے انجام کے لیے تیار رہیں جبکہ دوسری جانب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران نے شام سے اپنے فوجی افسروں اور اہلکاروں کو نکالنا شروع کر دیا ہے۔





Source link