title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu سپریم کورٹ کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس کی کارروائی کے منٹس جاری – 092 News

سپریم کورٹ کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس کی کارروائی کے منٹس جاری

سپریم کورٹ کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس کی کارروائی کے منٹس جاری


سپریم کورٹ کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس کے منٹس جاری ہوئے—فوٹو: فئل

سپریم کورٹ کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس کے منٹس جاری ہوئے—فوٹو: فئل

  اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس کی کارروائی کے منٹس جاری کردیے گئے، جس میں بینچوں کی تشکیل سے متعلق بتایا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری انتظامی کمیٹی کے 23 ستمبر کو منعقدہ اجلاس کی کارروائی کے منٹس میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الدین خان شامل ہوئے جبکہ 20 ستمبر کے اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ کی عدم دستیابی کے باعث نہ ہوسکا تھا۔

اجلاس کے منٹس میں بتایا گیا کہ سیکریٹری کمیٹی نے اراکین کو جسٹس منصور کے خط بارے میں آگاہ کیا، پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی ایکٹ کے تحت ہنگامی مقدمات 14 روز میں سنے جانے ہیں اس لیے درج ذیل فیصلے کیے گئے۔

کمیٹی اجلاس میں متعدد پرانے مقدمات کو مقرر کرنے کے فیصلے کیے گئے، جن میں 63 اے کو 30 ستمبر کو بھی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا، 63 اے کے لیے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

آڈیو لیکس کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس نعیم اختر افغان کو کمیشن ممبر ہونے کی بنا پر شامل نہیں کیا گیا، آڈیو لیکس کیس میں جسٹس منیب اختر سے متعلقہ ہونے کی بنا پر انہیں شامل نہیں کیا گیا۔

کمیٹی منٹس میں بتایا گیا کہ تمام لارجر بینچ مقدمات کو ساڑھے گیارہ بجے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔





Source link