title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu سپریم کورٹ؛ جسٹس منصور علی شاہ کا 191 اے سے متعلق سماعت کا حکم نامہ جاری – 092 News

سپریم کورٹ؛ جسٹس منصور علی شاہ کا 191 اے سے متعلق سماعت کا حکم نامہ جاری

سپریم کورٹ؛ جسٹس منصور علی شاہ کا 191 اے سے متعلق سماعت کا حکم نامہ جاری



اسلام آباد:

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کے آئین کے آرٹیکل 191-اے سے متعلق سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

سپریم کورٹ نے آرٹیکل 191-اے کے تحت بینچز کے اختیارات کے معاملے پر 16 جنوری کو ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے، جس کے مطابق اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سماعت پر مقدمہ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عرفان سعادت نے سنا جبکہ موجودہ بینچ کے رکن جسٹس عقیل عباسی ہائی کورٹ میں مذکورہ مقدمے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔

سپریم کورٹ سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کیس کی ابتدائی سماعت کرنے والے بینچ کے روبرو 20 جنوری کو مذکورہ مقدمہ مقرر کیا جائے۔





Source link