سورج سے نکلتی لپٹیں، ناسا نے خبردار کر دیا!

سورج سے نکلتی لپٹیں، ناسا نے خبردار کر دیا!


ماہرینِ فلکیات نے آئندہ دنوں اور ہفتوں میں شمسی طوفانوں اور دیگر شدید خلائی موسمی وقوعات کے متعلق خبردار کردیا۔ ماہرین کے مطابق سورج کا فعال حصہ زمین کے سامنے آ چکا ہے۔

سورج کی یہ سرگرمیاں زمین پر ممکنہ طور پر بلیک آؤٹ کا سبب ہو سکتی ہیں۔ ناسا کے سولر ڈائنامکس آبزرویٹری نے واضح ہونے والے نئے سن اسپاٹ ریجن سے حال ہی میں 2025 کے سب سے طاقتور اخراج کی تصاویر لی ہیں۔

ماہرین کی جانب سے اس شمسی لپٹ کو ایکس 2.7 درجے کی قرار دیا گیا ہے جو کہ شمسی لپٹوں کا سب سے خطرناک ممکنہ درجہ ہوتا ہے۔

اس وقوعے کی وجہ سے مشرقِ وسطیٰ میں ریڈیو بلیک آؤٹ پیش آیا ہے۔

امریکا کے نیشنل اوشیئنک اینڈ ایٹماسفیئرک ایڈمنسٹریشن (این او اے اے) کے مطابق اس کی وجہ سے ہائی فریکوئنسی ریڈیو سگنلز تقریباً 10 منٹ تک متاثر رہے۔

ناسا نے بتایا کہ یہ شمسی لپٹیں اور اخراج ریڈیو مواصلات، برقی پاور گرڈ، نیویگیشن سگنلز کو متاثر کرنا جاری رکھ سکتی ہیں اور خلائی جہاز اور خلانوردوں کے لیے خطرات کا سبب بن سکتی ہیں۔





Source link