سوات، بونیر اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات، بونیر اور گرد و نواح کے علاقوں میں محسوس کیے گئے زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز سوات تھا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈویژن کے دیگر اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اُدھر ضلع بونیر میں بھی زلزلہ آنے کی اطلاعات ہیں۔