title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu سندھ حکومت کے تحت گدھوں کی ریس، سرتاج دوسری بار بھی فاتح – 092 News

سندھ حکومت کے تحت گدھوں کی ریس، سرتاج دوسری بار بھی فاتح

سندھ حکومت کے تحت گدھوں کی ریس، سرتاج دوسری بار بھی فاتح



کراچی:

سندھ حکومت محکمہ کھیل کے تحت کراچی ڈنکی کارٹ ریس کا انعقاد ہوا، سرتاج نامی گدھے نے مسلسل دوسری بار ریس جیت لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی سی آئی ٹاور، مائی کلاچی روڈ سے شروع ہونے والی ریس میں لیاقت آباد سے تعلق رکھنے والے عارف کا گدھا سرتاج اول رہا اور ایک لاکھ روپے انعام کا حق دار ٹھہرا، قبل ازیں سرتاج چیمپینز گدھا گاڑی ریس میں بھی اول آیا تھا۔

بجلی نامی گدھے کے سوار طارق نے دوسری جبکہ کالا کے نام سے معروف گدھے کا سوار ذاکر سوئم رہا، چائے پتی نامی گدھے کے سوار اصغر نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

دوسری پوزیشن  پر 75 ہزار اور تیسری پوزیشن پر 50 ہزار  جبکہ اگلی پوزیشنز پانے والے چار سواروں  کو 25،25 ہزار روپے بطور انعام دیے گئے، ریس میں 40 سے زیادہ گدھا گاڑیوں نے شرکت کی۔

فرئیر ہال  پر ختم ہوئی گدھا گاڑی ریس کی تقریب تقسیم انعامات میں مہمان خصوصی سیکریٹری کھیل عبدالعلیم لاشاری نے انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے گدھا گاڑی ریس میں حصہ لینے والے مالکان کی رجسٹریشن کا فیصلہ کرلیاہے، وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کی ہدایت پر رجسٹریشن کے بعد گدھا گاڑی ریس کے سواروں کو مالی اور انتظامی مدد فراہم کی جائے گی، گدھا گاڑی ریس کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ جانوروں کی بہبود کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔

انہوں ںے مزید کہا کہ گدھا گاڑی ریس کو سندھ میں مزید  ترقی دیں گے، سندھ کے نوجوانوں میں کھیلوں سے متعلق بہت ٹیلنٹ ہے، اس ٹیلنٹ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے بہترین مواقع فراہم کریں گے۔





Source link