title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu سندھ بار کونسل کا جسٹس عمر سیال کیخلاف چیف جسٹس آف پاکستان کو خط – 092 News

سندھ بار کونسل کا جسٹس عمر سیال کیخلاف چیف جسٹس آف پاکستان کو خط

سندھ بار کونسل کا جسٹس عمر سیال کیخلاف چیف جسٹس آف پاکستان کو خط


سندھ بار کونسل نے جسٹس عمر سیال کیخلاف چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ جسٹس عمر سیال نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔ ہائیکورٹ کا جج جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کو تسلیم کرنے کا پابند ہے۔ آئینی بینچ میں بیٹھنے سے انکار حلف اور جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔

خط میں کہا گیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان آئینی بینچ میں بیٹھنے سے انکار پر قانون کے مطابق کارروائی کریں۔ چیف جسٹس آف پاکستان کے نام خط سندھ بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے لکھا ہے۔





Source link