title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu سمندر میں موجود کیبل کو نقصان کیوں پہنچایا، فن لینڈ نے روس کا جہاز پکڑ لیا – 092 News

سمندر میں موجود کیبل کو نقصان کیوں پہنچایا، فن لینڈ نے روس کا جہاز پکڑ لیا

سمندر میں موجود کیبل کو نقصان کیوں پہنچایا، فن لینڈ نے روس کا جہاز پکڑ لیا


فن لینڈ نے زیرآب کیبلز کو نقصان پہنچانے کے الزام میں روس کے بحری جہاز کو تحویل میں لے لیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فن لینڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس بارے میں تحقیقات کررہے ہیں کہ کیا روسی جہاز کی وجہ سے بالٹک سمندر سے گزرنے والی پاور اور ڈیٹا کیبلز کو نقصان پہنچا ہے۔ فن لینڈ کے پولیس اہلکاروں اور بارڈر سیکورٹی گارڈز نے روسی بحری جہاز دی ایگل ایس پر پہنچ کر اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔

فن لینڈ کے حکام کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے تک روسی جہاز کو تحویل میں رکھا جائے گا۔





Source link