سحر و افطار میں گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، گورنر  سندھ کی سربراہ ایس ایس جی کو ہدایت

سحر و افطار میں گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، گورنر  سندھ کی سربراہ ایس ایس جی کو ہدایت



کراچی:

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے سربراہ امین راجپوت کو ہدایت کی ہے کہ سحر و افطار میں گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

گورنرسندھ کامران خان ٹیسور ی سے ایس ایس جی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر امین راجپوت نے ملاقات کی اور اس موقع پر گیس کی بندش اور صنعتی علاقوں میں گیس کی فراہمی سمیت دیگر امور پر تباد لہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ شہر قائد میں گیس بندش سے سحر و افطار میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، سحر و افطار میں گیس کی بلا تعطل فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ صنعتی علاقوں میں بھی بلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔

منیجنگ ڈائریکٹر ایس ایس جی سی امین راجپوت نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت تھی کہ گورنرسندھ سے مل کر گیس مسئلے کو حل کریں، شہر قائد میں سحر و افطار میں گیس کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صنعتی علاقوں میں بھی گیس کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔

امین راجپوت کا کہنا تھا کہ یکم رمضان کو کچھ مسائل تھے مگر اب خاطر خواہ بہتری آرہی ہے۔





Source link