title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu ستمبر میں مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات – 092 News

ستمبر میں مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات

ستمبر میں مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات


  کراچی: ملک میں گذشتہ ماہ(ستمبر) کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور سالانہ بنیادوں پر ستمبر میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر 6.9 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔ 

اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ماہانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ماہ(ستمبر)کے دوران ملک کے شہری علاقوں میں مہنگائی 9.3 فیصد اور دیہی علاقوں میں 3.6 فیصد پر آگئی۔

اگست 2024 میں مہنگائی 9.6 فیصد، ستمبر 2023 میں 31.4 فیصد تھی، ستمبر 2024 میں مہنگائی حکومتی اندازوں سے بھی کم سطح پر آگئی ہے،  حکومت نے ستمبر اکتوبر میں مہنگائی 8 سے 9 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر میں مہنگائی کی شرح میں 0.52 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 6.93 فیصد پر آگئی ہے۔





Source link