سانگھڑ میں واقع سنجھورو بلاک چک  2-2 کنویں سے تیل و گیس کی پیداوار بحال

سانگھڑ میں واقع سنجھورو بلاک چک  2-2 کنویں سے تیل و گیس کی پیداوار بحال


صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں واقع سنجھورو بلاک چک  2-2 کنویں سے پیداوار بحال کر دی گئی۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  چک 2-2 کنویں سے 115 بیرل یومیہ خام تیل،  70 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس اور 21میٹرک ٹن یومیہ ایل پی جی کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل نے کہا کہ  چک 2-2 کنویں سے حاصل شدہ گیس کوایس ایس جی سی ایل نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے تیل و گیس کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہوا۔

انہوں نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل بطور آپریٹرچک 2-2 کنویں میں  62.50 فیصد، جی ایچ پی ایل22.50فیصد جبکہ اورینٹ پیٹرولیم 15فیصدکی حصہ دار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چک 2-2 کنویں کی بحالی اور پیداوار میں اضافہ او جی ڈی سی ایل کی توانائی کے شعبے میں ایک اور سنگ میل ہے۔
 





Source link