title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu ساحلی علاقوں میں سیلابی صورتحال سے بچنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، نیول چیف – 092 News

ساحلی علاقوں میں سیلابی صورتحال سے بچنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، نیول چیف

ساحلی علاقوں میں سیلابی صورتحال سے بچنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، نیول چیف


  اسلام آباد: پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد ہوا، کانفرنس میں نیول چیف نے ساحلی علاقوں میں بارشوں سے پیدا ہونیوالی سیلابی صورتحال سے بچنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کانفرنس کی صدارت کی، کانفرنس میں شمالی بحیرہ عرب اور خلیج عدن میں بحری صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور قومی سمندری تجارتی گزرگاہوں کےتحفظ اور سلامتی کے اقدامات پر غور کیا گیا۔

کانفرنس میں میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نمنٹے کیلئے جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کے حصول کو سراہا گیا۔

نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اورمستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔

نیول چیف نے ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔





Source link