title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا – 092 News

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا



کراچی:

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ، سرپلس ہونے سے پاکستان پر غیرملکیوں کا اعتماد بڑھنے سے طویل دورانیے کے بعد ستمبر کے دوران پاکستان میں 350ملین ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری، عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے 2ارب ڈالر کی متوقع فنانسنگ جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو بھی ڈالر ریورس گئیر میں رہا۔

میکرو اکنامک انڈیکیٹرز میں بہتری اور مثبت سینٹیمنٹس کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 18پیسے کی کمی سے 277روپے 55پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی میں بہتری کے ساتھ ہی درآمدی نوعیت ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ صرف 01پیسے کی کمی سے 277روپے 72پیسے کی سطح پر بند ہوئے ۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 05پیسے کی کمی سے 278روپے 67پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔





Source link