title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu ریاست مخالف پراپیگنڈا، شہباز گل، معید پیرزاہ پر مقدمات درج – 092 News

ریاست مخالف پراپیگنڈا، شہباز گل، معید پیرزاہ پر مقدمات درج

ریاست مخالف پراپیگنڈا، شہباز گل، معید پیرزاہ پر مقدمات درج



اسلام آباد:

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد نے سوشل میڈیا پر ریاست و ریاستی اداروں کے خلاف  پراپگنڈا کرنے پر پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل اور یوٹیوبر معید  پیرزاہ کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔

دونوں ملزمان بیرون ملک مقیم ہیں، ان کے معاون  دیگر ملزمان کا تعین تفتیش میں کیا جائے گا۔

شہباز گل اور معید پیرزادہ کے خلاف سائبر کرائم ونگ میں انکوائریز جاری تھیں جن میں الزامات درست پائے جانے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد میں سب انسپکٹر منیب ظفر کی مدعیت میں  دونوں کے خلاف  مقدمات درج کئے  گئے۔ 

ان مقدمات میں ٹک ٹاک اکاؤنٹس کے ذریعے حکومت کے خلاف پراپیگنڈا مہم  چلانے  کے الزامات عائد کیے گیے ہیں۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں ملزمان چونکہ بیرون ملک ہیں اس لیے قانونی کاروائی مکمل کر کے انھیں بیرون ممالک سے گرفتار کرنے کے لیے انٹرپول سے بھی رجوع کیا جائے گا۔





Source link