title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu  روزانہ 150 روپے کمانے والا بھارتی اداکار 150 کروڑ کا مالک کیسے بنا؟ – 092 News

 روزانہ 150 روپے کمانے والا بھارتی اداکار 150 کروڑ کا مالک کیسے بنا؟

 روزانہ 150 روپے کمانے والا بھارتی اداکار 150 کروڑ کا مالک کیسے بنا؟


مشہور اداکار سنجے مشرا، جو کبھی ایک ڈھابے پر 150 روپے روزانہ کماتے تھے، آج کروڑوں کی جائیداد کے مالک ہیں۔ 

سنجے نے بالی وڈ میں اپنے کیریئر کی شروعات فلم “او ڈارلنگ! یہ ہے انڈیا” سے کی، جس میں شاہ رخ خان نے بھی کام کیا تھا۔ تاہم، فلم انڈسٹری میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے انہیں 24 سال کا طویل جدوجہد کرنا پڑی۔

سنجے مشرا نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹی وی شوز سے کیا، لیکن ان کی اصل پہچان مزاحیہ کرداروں سے ہوئی۔ وہ “آل دی بیسٹ”، “گول مال”، “بنتی اور ببلی” اور “اپنا سپنا منی منی” جیسی فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کے لیے جانے جاتے ہیں۔

سنجے مشرا کی زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آیا جب ان کے والد کا انتقال ہوا اور وہ خود شدید بیماری میں مبتلا ہو گئے۔ ایک شوٹنگ کے دوران ان کے پیٹ سے 15 لیٹر پیپ نکالی گئی۔ والد کی وفات کے بعد وہ مایوس ہو کر سب کچھ چھوڑ کر رِشی کیش چلے گئے، جہاں انہوں نے ایک ڈھابے پر کام کیا اور 150 روپے روزانہ کمائے۔

فلمساز روہت شیٹی، جو سنجے مشرا کو ڈھونڈ رہے تھے، انہیں اسی دھابے پر لے کر آئے اور فلم “آل دی بیسٹ” میں کام کی پیشکش کی۔ یہ فلم سنجے مشرا کی بالی وڈ میں دوبارہ انٹری کا سبب بنی۔

آج سنجے مشرا کے پاس ممبئی اور پٹنہ میں گھر ہیں، جبکہ ان کی کل مالیت تقریباً 150 کروڑ روپے ہے۔ ان کے پاس فورچیونر اور بی ایم ڈبلیو جیسی مہنگی گاڑیاں بھی ہیں۔

2024 میں سنجے مشرا نے لوناوالا کے گاؤں تِسکاری میں ایک آرگینک فارم ہاؤس اور شیوا مندر تعمیر کیا۔ یہ مندر دو سنتوں کی 41 سال پرانی پیشگوئی کو پورا کرتا ہے۔ فارم ہاؤس سیاحوں کو زراعت کا تجربہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے اور سنجے مشرا خود بھی یہاں سکون حاصل کرنے آتے ہیں۔

 





Source link