title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu رضوان نے ایک میچ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے کا ریکارڈ برابر کردیا – 092 News

رضوان نے ایک میچ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے کا ریکارڈ برابر کردیا

رضوان نے ایک میچ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے کا ریکارڈ برابر کردیا


قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے ایک میچ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے کا ریکارڈ برابر کردیا۔


دوسرے ون ڈے میچ قومی ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے 6 آسٹریلوی کرکٹرز کے کیچ تھامنے کے بعد وہ ایڈم گلکرسٹ، مارک باؤچر، ایلک اسٹیورٹ، میٹ پرائر، جوس بٹلر، سرفراز احمد، کوئنٹن ڈی کاک سمیت کئی ایلیٹ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ 

اس میچ میں اگر رضوان وکٹ کے پیچھے ایڈم زمپا کا کیچ تھام لیتے تو وہ ایک ہی میچ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے کا نیا عالمی ریکارڈ بنا سکتے تھے تاہم اسکے باوجود پاکستان نے کینگروز کو ہوم گراؤنڈ پر 9 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے۔

مزید پڑھیں: رضوان الیون نے 28 سال پرانی تاریخ بدل ڈالی

قبل ازیں آسٹریلوی بیٹنگ لائن اپ کو پاکستانی باؤلرز نے محض 35 اوورز میں آسٹریلوی بیٹنگ لائن اپ کو پاکستانی باؤلرز نے تہس نہس کردیا تھا اور پوری محض 163 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئی تھی۔

مزید پڑھیں: صائم کی جارحانہ بیٹنگ! پاکستان نے کینگروز کو شکست دیکر سیریز برابر کردی

میچ میں حارث رؤف نے 29 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کا شکار کیا تھا جبکہ بیٹنگ میں صائم ایوب اور عبداللہ شفیق 137 رنز کی اوپننگ پارنٹرشپ قائم کرکے میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
 





Source link