ممبئی – آنجہانی اداکار رشی کپور نے اپنی صاف گوئی اور بیٹے رنبیر کپور کے فلمی انتخاب پر بےباک رائے دینے کے لیے مشہور تھے۔ رنبیر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد نے نہ صرف ان کی پہلی فلم سانوریا کی ناکامی کی پیشگوئی کی تھی بلکہ برفی جیسی کامیاب فلم پر بھی تنقید کی تھی۔
ایک تقریب کے دوران رنبیر نے بتایا کہ ان کے والد نے فلم برفی دیکھنے کے بعد فون پر کہا، “رنبیر، تم اداکاری اچھی کرلیتے ہو لیکن یہ آرٹ فلمیں کرنا بند کرو۔”
رنبیر نے بتایا کہ ان کے والد فلم سانوریا کے سیٹ پر آئے تو انہوں نے سوالات کی بھرمار کردی۔ “انہوں نے پوچھا سیٹ پر اتنی کھڑکیاں کیوں ہیں؟ فریم میں زیادہ لوگ کیوں نہیں؟”
اس کے بعد انہوں نے کار میں بیٹھ کر میری والدہ سے کہا، “یہ فلم نہیں چلے گی۔”
رنبیر کا کہنا تھا کہ ان کے والد سامعین کی پسند کو بخوبی سمجھتے تھے اور ان کے اندازے اکثر درست ثابت ہوتے تھے۔ وہ ہمیشہ فلموں کی کہانی کو مکمل طور پر جاننا چاہتے تھے اور اسی بنیاد پر مشورے دیتے تھے۔