اسلام آباد: ارسا ایڈوائزری کمیٹی کا کہنا ہے کہ ربیع سیزن میں آبپاشی کے لیے 16 فیصد کی کمی سے 2کروڑ 19لاکھ ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہوگا۔
ارسا ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس چئیرمیں ارسا کی زیر صدارت ہوا جس میں ارسا ممبران ، واپڈا اور آبپاشی حکام نے شرکت کی جس میں ملک میں ربیع سیزن میں آبپاشی کے لیے پانی کی دستیابی اور تقسیم کے تخمینے لگائے گئے۔
ارسا کے مطابق ربیع سیزن میں آبپاشی کے لیے 2 کروڑ 19لاکھ ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہوگا، پانی کی دستیابی گزشتہ 10سال سے 15سال سے زیادہ ہوگی۔
ارسا کے مطابق ربیع سیزن میں دریاؤں میں 2کروڑ 29 لاکھ ایکڑ فٹ پانی کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ 16 فیصد پانی کی قلت کا سامنا ہوگا، پانی کا شارٹ فال پنجاب اور سندھ کو برداشت کرنا پڑے گا، ارسا کے مطابق نہروں میں 3کروڑ 11لاکھ ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہوگا۔
ربیع سیزن میں پنجاب کو1 کروڑ 66لاکھ ایکڑ فٹ پانی مہیاکیا جائے گا، سندھ کے لیے پانی کی دستیابی 1کروڑ 25لاکھ ایکڑ فٹ ہو گی، خیبرپختونخوا کو 7لاکھ ایکڑ فٹ اور بلوچستان کو 11لاکھ 70ہزار ایکڑفٹ پانی دستیاب ہوگا۔