راولپنڈی پولیس کا کڑا احتساب تھانہ نیوٹاون میں تعینات رہ کر منشیات فروشوں کی پشت پناہی میں ملوث سابق ایس ایچ او سب انسپکٹر انوار سمیت 17 پولیس اہلکاروں کو نوکریوں سے برطرف کردیا گیا، مزید اہلکاروں کے خلاف بھی انکوائری شروع کردی گی۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ سی پی او سید خالد ہمدانی نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون میں ان افسران کی نشاندہی کی جو منشیات فرشوں کے نہ صرف پشت پناہی کرتے ہیں بلکہ ان سے رشوت لے کر معاشرے کو تباہ کرنے کی کوشش میں لگے ہیں۔
روابط سامنے آنے پر سنئیر افسران پر مشتمل انکوائری کمیٹی بنائی گی، کمیٹی کی سفارشات پر سابق ایس ایچ اوسب انسپکٹر انوار الحق ،4 اے ایس آئی،4 ہیڈ کانسٹیبل، 8 کانسٹیبلز کو نوکریوں سے برخاست کردیا۔
نوکریوں سے ڈسمس ہونے والوں میں اے ایس آئی عمران خالد،عمر،ندیم، شکور، ہیڈ کانسٹیبل ظریف، انیس، نصیر، کانسٹیبل سمیع اور امتیاز شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ مزید اہلکاروں کے بھی منشیات فرشوں سے روابط سامنے آئے ہیں جس پرانکوائری کا آغاز کردیا ہے۔