راولپنڈی: عمران خان نے نماز عید ادا نہیں کی

راولپنڈی: عمران خان نے نماز عید ادا نہیں کی


راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کردی گی جب کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے نماز ادا نہیں کی۔

رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں نماز عید کے دو اجتماعات ہوئے، مرکزی جامع مسجد اور امام بارگاہ میں نماز عید ادا کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے نماز عید ادا نہیں کی، بانی پی ٹی آئی سیکورٹی وجوہات کی بنا پر نماز عید ادا نہیں کرسکے۔

جیل ذرائع نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو پہلے آگاہ کردیا تھا، بانی پی ٹی آئی نماز عید کے اوقات میں آرام فرما رہے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی چوتھی عید جیل میں ہے، بشری بی بی کی دوسری عید جیل میں گزار رہی ہیں۔





Source link