لیراگلوٹائڈ فارمولا کی حامل دوا کو Victoza اور Saxenda ناموں سے فروخت کیا جاتا ہے
بیگزوارڈ: حالیہ مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ذیبایطس کی مخصوص دوا لیراگلوٹائڈ الزائمر مرض کے بڑھنے کو سست کر سکتی ہے۔
نوو نورڈِسک فارما کمپنی کی دوا لیراگلوٹائڈ، ذیابیطس اور موٹاپے کے لیے مخصوص دوا کے طور پر جانی جاتی ہے تاہم حالیہ مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لیراگلوٹائڈ مریضوں کے دماغ کی حفاظت کرکے الزائمر بیماری کے بڑھنے کو سست کر سکتی ہے۔
لیراگلوٹائڈ فارمولا کی حامل دوا کو ذیابیطس اور موٹاپے کی دوا کے طور پر بالترتیب Victoza اور Saxenda کے برانڈ ناموں سے فروخت کیا جاتا ہے۔
مطالعات کے نتائج ان شواہد میں اضافہ کرتے ہیں کہ موٹاپے اور ذیابیطس کی ادویات وزن میں کمی اور خون میں شوگر کو منظم کرنے کے علاوہ صحت کے اہم فوائد بھی فراہم کرسکتی ہیں۔
گزشتہ دو سالوں میں GLP-1 کی مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ماہرین جگر کی بیماری سے لے کر نیند کی کمی تک دائمی حالات والے مریضوں میں نوو نورڈیسک کی لیراگلوٹائڈ دوا کی صلاحیت کا مطالعہ کر رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔