title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu دو روز قبل فائرنگ سے جاں بحق خاتون کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی – 092 News

دو روز قبل فائرنگ سے جاں بحق خاتون کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی

دو روز قبل فائرنگ سے جاں بحق خاتون کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی


شاہ لطیف ٹاؤن میں دو روز قبل نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق خاتون کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔

شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 30 بی ڈبل روڈ صافی چوک پر 31 دسمبر کی شب سر راہ موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی خاتون کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔

اس حوالے سے ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن ارشد اعوان نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت کے لیے اس کا بائیو میٹرک نادرا حکام کو ارسال کیا ہے تاہم ابھی اس کی رپورٹ نہیں آئی ہے جبکہ ملزمان نے مقتولہ کو سر پر ایک جبکہ سینے پر 3 گولیاں ماری تھیں ۔

مقتولہ سے سیاہ رنگ کا حجاب پہنا ہوا تھا جبکہ مقتولہ کی کسی دوسرے علاقے میں بھی گمشدگی کی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی تاہم پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کر رہی ہے تاکہ ملزمان کی شناخت میں مدد مل سکے ۔





Source link