دوحہ جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے ڈیڑھ لاکھ نشہ آور گولیاں برآمد

دوحہ جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے ڈیڑھ لاکھ نشہ آور گولیاں برآمد


دوحہ جانے والے مسافر کے 2 ٹرالی بیگز میں چھپائی گئی ڈیڑھ لاکھ نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر کے 2 ٹرالی بیگز میں چھپائی گئی 150000  نشہ آور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔

لالہ زار راولپنڈی میں کالج کے قریب 2 ملزمان کے قبضے سے 550 گرام چرس برآمد کی گئی۔ جی ٹی روڈ راولپنڈی کے قریب اسپتال کے قریب کار سے 300 گرام ویڈ برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

اختر آباد ہزارگنجی کوئٹہ میں چھپائی گئی  120 کلو ہیروئن اور 120 کلو کرسٹل برآمد کر لی گئی۔ یارو چوک چمن کے قریب مسافر بس میں سوار 2 ملزمان سے مجموعی طور پر 19.2 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔ جھنگ میں احمد پور سیال کے قریب دو ملزمان  سے 4.8 کلو افیون، 2.4 کلو چرس اور 9.5 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔ موٹر وے پل رنگ روڈ پشاور کے قریب کار سے 10 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔  دو ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔

اے این ایف کے مطابق شمالی بائی پاس کراچی کے قریب سبزیوں سے بھرے ٹرک میں چھپائی گئی  25.2 کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔





Source link