title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu دنیا کی سب سے چھوٹی بلی کی باقیات دریافت – 092 News

دنیا کی سب سے چھوٹی بلی کی باقیات دریافت

دنیا کی سب سے چھوٹی بلی کی باقیات دریافت


چین میں سائنس دانوں نے ایک انتہائی چھوٹی نسل کی بلی کی باقیات دریافت کی ہیں۔

چائنیز اکیڈمی آف سائنسز سے تعلق رکھنے والے محققین کے مطابق پرائیو نیلورس کُرتینی نامی یہ بلی لیپرڈ کیٹ کی ایک ناپید قسم تھی۔ یہ بلی سائز میں اتنی چھوٹی تھی کہ باآسانی ہتھیلی میں آسکتی تھی۔

اس نوع کی شناخت چین کے مشرقی صوبے آنہوئی میں موجود ہوالونگ ڈونگ غار سے دریافت ہونے والے نچلے جبڑے کے ٹکڑے سے ہوئی۔

تحقیق کے مطابق اس بلی کا موازنہ جنوبی ایشیاء کی پی روبیجینوسس اور افریقا کی بلیک-فوٹڈ فیلس نیگریپس کے ساتھ کیا جا سکتا ہے۔

پی روبیجینوسس اور افریقا کی بلیک-فوٹڈ فیلس نیگریپس کے جسم کا سائز بالترتیب 48 سینٹی میٹر اور 52 سینٹی میٹر ہوتا ہے۔





Source link