دنیا میں 7 نہیں 6 براعظم ہیں، برطانوی ماہر ارضیات کی تحقیق

دنیا میں 7 نہیں 6 براعظم ہیں، برطانوی ماہر ارضیات کی تحقیق


تمام نصابی کتب کی رو سے دنیا سات براعظم،ایشیا، افریقہ، جنوبی امریکا، شمالی امریکا، یورپ، آسٹریلیا اور انٹارکٹکا پر مشتمل ہے مگر ڈربی یونیورسٹی برطانیہ کے ماہر ارضیات ڈاکٹر جارڈن فیتھین نے بذریعہ تحیق دریافت کیا ہے کہ بحر اوقیانوس کی گہرائی میں واقع یورپ اور شمالی امریکا کی ارضیاتی (ٹیکٹونک)پلیٹیں اب بھی جڑی ہوئی ہیں، گو وہ رفتہ رفتہ جدا ہو رہیں۔

لہذا ڈاکٹر جارڈن کے نزدیک تکنیکی طور پر ان دونوں کو درحقیقت ایک ہی براعظم کہنا چاہیے۔یاد رہے سائنس دانوں کے مطابق 25 کروڑ سال پہلے دنیا کے سبھی موجودہ براعظم ایک عظیم الشان براعظم ’’پانگیا‘‘(Pangaea)کی صورت باہم جڑے تھے۔پھر وہ بتدریج الگ ہونے لگے۔

چھ کروڑ سال پہلے یورپ اور شمالی امریکہ کی علحیدگی کا عمل شروع ہوا جو اب بھی جاری ہے۔





Source link