title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu خیبر پختونخوا کے وزیر برائے سی اینڈ ڈبلیو شکیل خان مستعفی – 092 News

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے سی اینڈ ڈبلیو شکیل خان مستعفی

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے سی اینڈ ڈبلیو شکیل خان مستعفی


(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

 پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیر برائے سی اینڈ ڈبلیو شکیل خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

شکیل خان نے وزیر اعلیٰ کو اپنا استعفیٰ بھیج دیا، اپنے استعفیٰ کے حوالے سے سابق وزیر شکیل خان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے اور اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہونے پر ہمیں ووٹ ملا۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ صوبہ کوئی اور چلا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا میرے محکمے میں مداخلت کر رہے تھے۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور پر الزام لگایا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ملا ہوا ہے، اور انہی کے کہنے پر چل رہا ہے۔

شکیل خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سے اختلاف اصولوں پر ہے، میرا ووٹ بانی پی ٹی آئی کا ہے.

صوبائی حکومت اپنے بنیادی اصولوں اور وعدوں پر سمجھوتہ کر رہی ہے،، صوبائی حکومت اپنے اصولی مؤقف سے ایک قدم پیچھے ہٹ چکی ہے۔

سابق وزیر نے کہا کہ خراب حکمرانی اور بدعنوانی نے پارٹی منشور کو تباہ کر دیا ہے، میں اپنے آپ کو تمام فورمز پر احتساب کے سامنے پیش کرتا ہوں، میں بیڈ گورننس، بدانتظامی اور بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھانے کی کوشش کروں گا۔

پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر شکیل خان کا مزید کہنا تھا کہ میں کابینہ سے استعفیٰ دینے کی وجوہات ایوان میں بیان کروں گا۔

ذرائع کے مطابق شکیل خان نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ کو واٹس ایپ کیا اور تحریری طور پر آج حوالے کریں گے۔

شکیل خان سابقہ محمود خان حکومت میں بھی اختلافات کی وجہ سے کابینہ سے باہر ہوئے تھے، بعدازاں انہیں دوبارہ کابینہ کا حصہ بنایا گیا تھا۔





Source link